ابنا: درایں اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے شرکت کی اور سانحہ چلاس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چلاس میں مسافروں کو بسوں سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کرنے کی سفاکانہ واردات کی مذمت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان کے مرکزی سیکریٹری علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے انہیں گلگت و بلتستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔
علامہ اعجاز بہشتی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک تمام شہداء کی نعشیں ان کے گھروں تک نہیں پہنچائی جاتیں، علاقہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے چلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ نہیں ہوتا، شاہراہ قراقرم پر سفر کو محفوظ نہیں بنایا جاتا اور حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے مطابق چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہوتا، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔.....
/169